پاکستان اور امریکی بحری افواج نے بحیرہ عرب میں دوطرفہ مشقیں کی ہیں۔پاک بحریہ کے مطابق امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس او کین نے کراچی کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے جہاز بابر کے ساتھ بحیرہ عرب میں دوطرفہ مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی بحری امن کے لیے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے عزم کو ظاہر کرنا تھا۔
یہ دورہ اور دو طرفہ مشق موسمی عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر علاقائی امن کے استحکام اور میری ٹائم آرڈر کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ تعاون خطے اور اس سے باہر دہشت گردی، بحری قزاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خطرے سے نمٹنے میں فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان بالعموم اور اقوام خاص کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔