سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کو یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کی سینٹرل کور کمیٹی میں شامل کر لیا گیا،ان کی شمولیت کا اعلان پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے فیڈرل کور کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا،کمیٹی میں لاہور سے طارق محمود کی شمولیت کی بھی منظوری دی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ یو بی جی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے،اس کی کور کمیٹی میں شمولیت میرے لیے اعزاز کی بات ہے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم سے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،گروپ میں موجود نوجوان قیادت کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنا،انٹر پینور شپ کا فروغ اور معاشی نظام میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت ان کی ترجیحات میں شامل ہے،اس مقصد کے حصول کیلئے یو بی جی کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت یو بی جی کی پوری قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا،یو بی جی نے جس طرح آئی پی پیز کے معاملے کو اٹھایا اور کامیابی حاصل کی وہ ایک سنگ میل ہے،یہ ثابت کرنا ہے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو کسی بھی معاشی فیصلے میں نظر انداز کرنا آسان نہیں ،بزنس مین ملکی معیشت کا سب بے بڑا سٹیک ہولڈر ہے،ہمیں اسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔