انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی  پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔بین اسٹوکس انجری سے نجات نہیں پا سکے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --