وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقدی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت، تھی، ہے اور نہ ہو سکتی ہے، یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کی مستحق نہیں ہے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لشکر کی فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟