خیبر پختونخوا پولیس کے اختیارات کو محدود کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے پولیس کو حاصل اختیارات میں کمی کا عندیہ دے دیا، پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو سفارشات تیار کر کے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ترامیم کا مسودہ جلد پیش کیا جانے کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں پرویز خٹک کی حکومت نے پاس کیا تھا، پولیس تبادلوں، جزا و سزا کا اختیار وزیراعلیٰ سے لیکرآئی جی کو منتقل کیا گیا، پولیس ایکٹ کے تحت محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو لامحالہ اختیارات حاصل ہیں،موجودہ حکومت کو 9 اور 10 مئی واقعات کے بعد گرفتاریوں سے شکایات پیدا ہوئیں، پولیس قانون میں دوبارہ ترامیم اور اختیارات واپس لینے پرغور جاری ہے، ترامیم پر مشتمل مسودہ تیار کر کے جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا، ترامیم حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔