مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار پھر جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار پھر جے یو آئی (ف)کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمٰن 5 سال کےلیے بلامقابلہ ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)کے امیر منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف)کے انٹرا پارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوئے۔انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کی مرکزی کونسل کے پندرہ سور ارکان نے مرکزی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا۔

مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو 5 سال کے لیے بلامقابلہ امیر منتخب کرلیا جب کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانےکے لیے 60 روز کی مہلت دی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --