سری لنکن بیٹر کامندومینڈس سر ڈان بریڈ مین کے برابر آگیا

سری لنکن بیٹر کامندومینڈس سر ڈان بریڈ مین کے برابر آگیا

سری لنکن بیٹر کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ گال میں جاری ہے جہاں دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوگیا ہے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں کامندو مینڈس کی شاندار 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بنائے اور پھر اننگز ڈکلیئر کر دی۔سری لنکا کی اس اننگز کے دوران جب کامندو مینڈس نے پہلے ففٹی مکمل کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بیٹر بن گئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل ففٹی اسکور کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا منفرد ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی اسکور کی تھی۔

علاوہ ازیں کامندو مینڈس نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور لیجنڈری بیٹر سر ڈان بریڈمین کے برابر آگئے جنہوں نے بھی 13 اننگز میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔واضح رہے سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --