حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد بجلی چوری مہم کے مثبت ثمرات آشکار ہورہے ہیں ۔بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون میں ملک بھر سے اب تک 114 ارب 245 کروڑ روپے وصول کئے جبکہ 84,643 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ستمبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے1 ارب 183 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی ۔ستمبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 123 بجلی چور گرفتار کیے جا چکیہیںمتعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔