جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انتخابات، مولانا عبد الرحمن رفیق دوبارہ امیر حاجی بشیر احمد کاکڑ دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انتخابات، مولانا عبد الرحمن رفیق دوبارہ امیر حاجی بشیر احمد کاکڑ دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے انتخابات جامعہ امدادیہ سریاب میں صوبائی کنوینئر مولانا کمال الدین ، صوبائی معاونین مولانا منظور احمد مینگل، مفتی روزی خان بادیزئی۔ حاجی امان اللہ ۔ حاجی ظفر اللہ کاکڑ منعقد ہوئے جس میں دو ہزار کے قریب عمومی اراکین نے شرکت کی ۔ انتخابی نتائج کے مطابق آئندہ پانچ سال کےلئے مولانا عبد الرحمن رفیق دوبارہ امیر جبکہ حاجی بشیر احمد کاکڑ دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ جیتنے کے بعد ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق اور سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اور کارکنوں کی جیت ہوئی ہے ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنوں نے غیر متزلزل اعتماد کرکے فیصلہ کیا کہ جماعتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہے ۔ دریں اثنا جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ مولانا خورشید احمد مولانا خدائے دوست ،عبد الغنی شہزاد حافظ مسعود احمد حاجی ولی محمد بڑیچ حافظ سراج الدین ،حافظ شبیر احمد مدنی ،حاجی صالح محمد، حافظ سید سعد اللہ آغا ، مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے نو منتخب امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نومننخب جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب سے نظریہ جیت گیا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنوں بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کا دورباہ انتخاب کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --