مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق تیسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکریٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشنز ایکٹ پر بریفنگ دی، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کیے بغیر کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں؟ اس معاملے پر بھی لیگل ٹیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور اجلاس ختم ہوگیا۔