ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک TMB، جو کہ پاکستان کا معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم ایزی پیسہ کا آپریٹرہے، فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہے کہ اسے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے مشہور 21ویں سالانہ ایوارڈز میں دوہری پذیرائی ملی۔ TMB نے "سال 2023 کا بہترین مائیکروفنانس بینک” اور "کام کی جگہ پر صنفی تنوع کوبرقرار رکھنےکا سال2024 کا ایوارڈ ” اپنے نام کیا۔
یہ باوقار سالانہ ایوارڈز ہرسال سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے منعقد کئے جاتے ہیں۔ 2002 میں قائم ہونے والی سی ایف اے سوسائٹی پاکستان، سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کی رکن سوسائٹی ہے، جو پیشہ وارانہ سرمایہ کاروں کی ایک عالمی تنظیم ہے اور پیشہ ورانہ عمدگی کےمعیاروں کا تعین کرتی ہے۔
"سال 2023 کا بہترین مائیکروفنانس بینک” ایوارڈ TMB کی مالی سال 2023 میں شاندار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
2023 میں، ٹی ایم بی نے 1.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع رپورٹ کیا، جو ایک کامیاب سرمایہ کاری کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ معاشی کامیابی سرمایہ کاری میں زبردست بڑھاؤاورایزی پیسہ کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوئی،جوکہ آج پاکستان کی معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی ایپلیکیشن ہے۔ TMBکی مضبوط مالیاتی پالیسیاں اور 2023 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے لیے اصولی منظوری، بینک کےڈیجیٹل مالیاتی نظام میں ایک لیڈرکےطورپرابھرنےکویقنینی بناتےہیں۔
"کام کی جگہ پر صنفی تنوع کوتسلیم کرنےکاایوارڈ” TMB کی اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ ایک ایساشمولیتی ماحول بنایا جائے کہ جہاں افراد،کسی پس منظر سےبالاتر، ترقی کرسکیں۔ بینک صنفی تنوع کوفروغ دینے، ملازمین کوبااختیاربنانے، اوریہ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ان کی مالیاتی خدمات ہرفردکیلئےقابل رسائی ہوں۔
صدر اور سی ای او، ٹی ایم بی/ایزی پیسہ، جہانزیب خان نے اس موقع پرتمام ایزی پیسہ ٹیم کو محنت سےکام جاری رکھنے کی نصیحت کی اورمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز ملناہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔
یہ ایوارڈز حال ہی میں کراچی میں 21ویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں ٹی ایم بی/ایزی پیسہ کے چیف ہیومن ریسورسزآفیسر، پورو صدیوا نے وصول کئے۔
یہ شاندارایوارڈز ٹیلی نارمائیکروفنانس بینک کے مالیاتی شمولیت کوفروغ دینے اور کام کرنے کیلئے ایک ترقی پسند ماحول بنانے کیلئےکلیدی کردارکواجاگرکرتے ہیں۔ یہ ایوارڈزبینک کی جدید ٹیکنالوجی اورشمولیتی طریقوں کے ذریعے پائیدار ترقی، کمیونٹیوں کوبااختیاربنانے، اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کوتشکیل دینے کے عزم کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔