ورلڈ سنوکر کپ ، پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر کپ ، پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے

منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں جاری سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اویس منیر اور اسجد اقبال  نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، اویس منیر نے  حریف ہانگ کانگ کے  چاہو ہان مان کو کو چار دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، اویس منیر کی جیت کا سکور یہ رہا(44-81, 80-08, 17-65, 88-42, 85(79)-05, 66-34)۔

قبل ازیں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے ہانگ کے کھلاڑی چانگ یو کیو کو چار ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی انہوں نے اپنے حریف کو کو چار ایک سے شکست دی، ان کی جیت کا سکور (08-89, 74-62(62), 71-12, 57-46, 71(68)-24) رہا۔کل کوارٹر فائنل مرحلے میں اسجد اقبال کا مقابلہ چین کے کھلاڑی  گائو یانگ  سے ہوگا جبکہ اویس منیر ایران کے کھلاڑی علی گھراہگوزلو کا سامنا کرینگے۔

-- مزید آگے پہنچایے --