ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --