اسحاق ڈار کا تعلیمی نظام سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں وضع کرنے پر زور

اسحاق ڈار کا تعلیمی نظام سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں وضع کرنے پر زور

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے ملک کا تعلیمی نظام سیرت نبی ﷺ کی روشنی میں وضع کرنے پرزور دیا ہے۔اسلام آباد میں قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزارت مذہبی امورسے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور مذہبی سکالرز کیساتھ مشاورت کے بعد جامع سفارشات پیش کرے۔ اسحق ڈار نے کہا تعلیمی نظام کو اسلامی اصولوں پر مبنی طلبہ کی تعلیمی مہارتوںاور مضبوط اخلاقی اقدار سے آراستہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ خاتم النبین حضرت محمدۖ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہوکر بہترین متوازن اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --