پیغمبراسلامﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، صدر مملکت

پیغمبراسلامﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، صدر مملکت

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےعدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جہاں ہر فرد عزت و وقار کے ساتھ رہ سکتا تھا۔12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسولﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، پیغمبراسلامﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اپنے پیغام صدر زرداری نے کہا کہ پیغمبراسلامﷺ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔صدرزرداری نے کہا کہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے، نبی کریمﷺ نے ہمیں یہ سکھایا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کی مدد کرنا ایمان کا حصہ ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے ہر انسان، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم سب کے ساتھ احترام اورعزت کا سلوک کیا، ہمیں بھی اسی جذبے کے تحت دنیا بھر میں بھائی چارے، عدل اور محبت کو فروغ دینا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --