جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو بینک الفلاح ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔پاکستان ٹیم جواب میں 5 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔

مہمان ٹیم کی ٹیزمین برٹس کی ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال کی تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اس طرح سعدیہ اقبال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا بالترتیب 52 اور 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ بنائے، اس میچ میں پاکستان کی سلیمہ امتیاز نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے جس کے بعد سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل ویمنز میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --