پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے اور جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے مطابق تو کوئی بھی بندہ ان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد ہائی کورت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا، ہمارا مطالبہ تھا کہ قانون کا مسودہ ہمیں دیا جائے ہم اسے دیکھیں گے، بہتر ہوتا آئینی ترامیم کے معاملے پر سب جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر قانون کا ڈرافٹ نہیں ہے تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے اور جو مسودہ لیک ہوا ہے اس کے مطابق تو کوئی بھی بندہ ان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اختیارات لیے جارہے ہیں، متوازی عدالتیں کیسے چلیں گی، یہ ججز کو ان کی مرضی کے خلاف ٹرانسفر کریں گے، اگر کوئی جج نہیں جاتا تو اس سے استعفی لے لیا جائے گا، عدلیہ پرقدغن لگ جائےگی۔