میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت؛ صدر، وزیر اعظم، سروسز چیفس کا خراج عقیدت

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا یوم شہادت؛ صدر، وزیر اعظم، سروسز چیفس کا خراج عقیدت

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا آج انسٹھ واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔میجر عزیز بھٹی شہید نے انیس سو پچاس میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔میجر راجہ عزیز بھٹی نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور سیکٹر کے علاقے برکی میں کمپنی کمانڈر کی حیثیت سے اپنی پلاٹون کے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا جس پر ٹینکوں اور توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔ دشمن کی طرف سے مسلسل گولہ باری کے باوجود انہوں نے اپنے بہادر فوجی جوانوں کے ہمراہ بی آر بی نہر کا دفاع کیا۔ انہیں دشمن کے ٹینک کا گولہ سینے پر لگا جس کے باعث1965میں آج ہی کے روز انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم  شہباز شریف، چیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاررڑنے میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کو ان کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے نہایت جواں مردی سے ڈٹ کر قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے پر پوری قوم اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیے  متحدہ عرب امارات کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  کے چیئرمین اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت پاکستان کی مسلح افواج نے ان کے یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی کی اپنے فرائض کی انجام دہی میں غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانیوں پر صبر و تحمل اوربلند حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --