پنجاب حکومت نے 2035 تک جنگلات کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں سیلابی اور بارشی پانی جمع کرکے کھیتی باڑی کرنے کا جدید نظام قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے سال 2035 تک صوبے میں جنگلات کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ بھی کیا جب کہ زیر زمین پانی کو بھی 100 فیصد ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی پہلی تین جہتی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی اور ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔
پالیسی کے مطابق گرین ہاؤس گیسز میں 25 فیصد کمی کی جائے گی اور الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ پنجاب حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں صوبے کی توانائی کی ضروریات کا 60 فیصد رینیو ایبل انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔حکومت نے گرمی کی شدت اور قحط کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنے کرنے والا اضلاع کے بچاؤکےلیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔