نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواست مسترد

نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ نے ریسٹورینٹس کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں اور نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس بند کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں نیشنل پارک میں قائم ریسٹورینٹس کے حق میں دی گئی آبزرویشنز بھی واپس لے لیں جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کوکسی اورجگہ لیزکے وقت ترجیح دینےکی آبزرویشن واپس لی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارک ایریا میں بنے ریسٹورینٹس نےرضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورینٹس ختم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق اور توہین آمیز ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ان ریسٹورینٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرلیز دی جائے، سپریم کورٹ لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے اور فیصلے پر من و عن عمل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 ماہ قبل نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر مونال سمیت تمام ریسٹورینٹس 3 ماہ میں مکمل ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --