چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، سکواڈز اور ان کے کپتانوں کا اعلان

چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، سکواڈز اور ان کے کپتانوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پانچ چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔کپتانوں کا تقرر پانچ ٹیموں کے مینٹور نے کیا: مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔

پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقررکیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے اور پینتھرز کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اسٹالینز کی قیادت کریں گے جبکہ محمد رضوان وولوز کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، سوائے 16 ستمبر کو لائنز بمقابلہ پینتھرز کے میچ کے، جو صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا اختتام چار دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، جس کا اختتام اتوار، 29 ستمبر کو فائنل میں ہوگا۔

12 ستمبر کو افتتاحی میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا۔

پی سی بی نے پانچوں ٹیموں کے لیے عارضی سکواڈز کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ان کا انتخاب ٹیم کے مینٹورز نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا، جسے پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو فیصل آباد میں ہوں گے۔

150 کھلاڑیوں میں سے 125 پچھلے تین ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تھے۔ بقیہ 25 کھلاڑی وائلڈ کارڈ تھے، جن کا انتخاب ان کے تجربے اور گزشتہ تینوں سیزنوں میں پاکستان، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

ہر ٹیم میں موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں:

ڈولفنز: سعود شکیل، فہیم اشرف اور سرفراز احمد

•لائنز: عبداللہ شفیق، عامر جمال، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی

* پینتھرز: صائم ایوب، شاداب خان اور اسامہ میر

* اسٹالینز: ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حارث، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان

* وولوز: فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور شاہنواز دہانی

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی جو اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان میں محمد نواز (ذاتی وجوہات)، عماد وسیم (غیر دستیاب)، ارشد اقبال، حسن علی، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر (انجری کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں) شامل ہیں۔

عماد وسیم کے علاوہ، جو اس وقت سی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، درج ذیل کھلاڑیوں نے خود کو فیصل آباد ٹورنامنٹ کے لیے غیر دستیاب کرایا ہے:

احمد شہزاد، اعظم خان (سی پی ایل)، حارث سہیل، محمد عامر (سی پی ایل)، محمد عباس (کاؤنٹی کرکٹ میں UK)، محمد الیاس اور عمر اکمل۔

فخر زمان، جو سی پی ایل میں بھی کھیل رہے ہیں، 10 ستمبر کو واپس آئیں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی سے گزرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، اطہر محمود، رضوان حسین، اور ذیشان ضمیر کے علاوہ ارشد اقبال، حسن علی، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

نو ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی پر چیمپئنز ون ڈے کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جن میں علی شفیق، علی زریاب، عارف یعقوب، دانش عزیز، محمد رمیز جونیئر، سعد بیگ، رمیز عزیز، شرجیل خان، اور شاویز عرفان۔
شامل ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کامیابی سے اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے اور بحالی مکمل کرنے کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے والے چار کرکٹرز حنین شاہ (لائنز)، ثمین گل، سفیان مقیم (دونوں ڈولفنز)، اور شاہنواز دہانی( وولوز) شامل ہیں ۔
اسکواڈز (10 ستمبر کو 15 رکنی کردیا جائے گا۔

ڈولفنز: سعود شکیل (کپتان، کراچی)، آفتاب ابراہیم (کراچی)، آصف علی (فیصل آباد)، اویس علی (گوجرانوالہ)، فہیم اشرف (قصور)، کاشف علی (راولپنڈی)، میر حمزہ (کراچی)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، محمد عباس آفریدی (پشاور)، محمد اخلاق (کاموکی)، محمد غازی غوری (کراچی)، محمد ریاض اللہ (پشاور)، نعمان علی (حیدرآباد)، قاسم اکرم (لاہور)، ثمین گل (جمرود)، سرفراز احمد (کراچی) )، صاحبزادہ فرحان (پشاور)، سفیان مقیم (کوٹلی)، عمر امین (راولپنڈی) اور عثمان قادر (لاہور)۔
مینٹور سرفراز احمد۔

لائنز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان، پشاور)، عبداللہ شفیق (سیالکوٹ)، عامر جمال (اسلام آباد)، عامر یامین (ملتان)، فیصل اکرم (ملتان)، حسن نواز (اسلام آباد)، حنین شاہ (لاہور)، امام الحق (لاہور)، عمران بٹ (لاہور)، خوشدل شاہ (بنوں)، محمد اصغر (کراچی)، محمد عرفان خان (میانوالی)، محمد طحہٰ (کراچی)، عمیر بن یوسف (کراچی)، روحیل نذیر (اسلام آباد)، شہاب خان (مردان)، شرون سراج (ساہیوال)، سراج الدین (باجوڑ) اور وقار حسین (اوکاڑہ)۔
مینٹور وقار یونس۔

پینتھرز: شاداب خان (کپتان، اسلام آباد)، عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، احمد بشیر (لاہور)، علی اسفند (فیصل آباد)، علی رضا (شیخوپورہ)، عماد بٹ (سیالکوٹ)، عرفات منہاس (ملتان)، اذان اویس (سیالکوٹ ) حیدر علی (اٹک)، محمد حسنین (حیدرآباد)، محمد عمر (کراچی)، محمد ذیشان (فیصل آباد)، مبصرخان (راولپنڈی)، ریحان آفریدی (خیبر)، رضوان محمود (حیدرآباد)، صائم ایوب (کراچی)۔ عمر صدیق (لاہور)، اسامہ میر (سیالکوٹ)، عثمان خان (کراچی) اور عثمان صلاح الدین (لاہور)۔
مینٹور ثقلین مشتاق۔

اسٹالینز: محمد حارث (کپتان، پشاور)، ابرار احمد (کراچی)، عادل امین (پشاور)، اعظم خان (پشاور)، بابر اعظم (لاہور)، حارث رؤف (اسلام آباد)، حسین طلعت (لاہور)، جہانداد خان (راولپنڈی) )، جنید علی (لاہور)، معاذ احمد صداقت (پشاور)، مہران ممتاز (راولپنڈی)، محمد علی (سیالکوٹ)، محمد عامر خان (سوات)، سعد خان (حیدرآباد)، شامل حسین (اسلام آباد)، شان مسعود (کراچی) )، طیب طاہر (سرائے عالمگیر)، عبید شاہ (لاہور)، یاسر خان (راولپنڈی) اور زمان خان (میرپور)
مینٹور۔ شعیب ملک

وولوز۔ محمد رضوان (کپتان، پشاور)، فخر زمان (ایبٹ آباد)، عبدالصمد (فیصل آباد)، عاکف جاوید (فاٹا)، علی عثمان (ملتان)، بلاول بھٹی (مریدکے)، حسیب اللہ (پشین)، افتخار احمد (پشاور) کامران غلام (پشاور)، محمد فیضان (فیصل آباد)، محمد عمران جونیئر (پشاور)، محمد سرور آفریدی (فاٹا)، محمد عمران (خانیوال)، نسیم شاہ (لاہور)، نثار احمد (لاہور)، سلمان علی آغا (لاہور)، شاہنواز دھانی (لاڑکانہ)، زاہد محمود (دادو) اور زین عباس (ملتان)
مینٹور۔ مصباح الحق

ایونٹ کا شیڈول (تمام میچ اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں؛ 16 ستمبر کا میچ صبح 9.30 بجے شروع ہوگا، باقی میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے):

12 ستمبر – وولوز بمقابلہ پینتھرز۔
13 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ لائنز
14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز
15 ستمبر – وولوز بمقابلہ اسٹالینز
16 ستمبر -لائنز بمقابلہ پینتھرز۔
17 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ وولوز ۔
19 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ ڈولفنز
20 ستمبر – لائنز بمقابلہ وولوز ۔
21 ستمبر – پینتھرز بمقابلہ اسٹالینز
22 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ لائنز۔
24 ستمبر – کوالیفائر (ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2)
25 ستمبر – ایلیمینیٹر 1 (ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4)
27 ستمبر – ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی بمقابلہ ایلیمینیٹر1 کی فاتح
29 ستمبر – فائنل

-- مزید آگے پہنچایے --