بینک دولت پاکستان بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اختتام پر نتائج کا مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی آرٹسٹ اور ڈیزائنر قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
متعلقہ شعبوں کے معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو، جن کی تفصیل ضمیمہ-الف میں ہے، انعامی رقم کے لیے منتخب کیا گیا ہے:
نمبر شمار | آرٹسٹ/ ڈیزائنر | انعام | مالیت | انٹری کوڈ |
1 | ڈاکٹر شیری عابدی | اول | 10روپے | NDB031353 |
2 | جناب مرزا سفیان | دوم | 10روپے | NDB030720 |
3 | جناب ہارون خان | اول | 20 روپے | NDB031108 |
4 | جناب سید فواد حسین | اول | 50 روپے | NDB031393 |
5 | محترمہ میمونہ افضل | اول، اول | 100 روپے، 5000 روپے | NDB031178 |
6 | محترمہ ہادیہ حسن | اول | 500 روپے | NDB030815 |
7 | محترمہ عینی زہرا | دوم | 500 روپے | NDB031111 |
8 | محترمہ نورین اسلم | اول | 1000 روپے | NDB0313148 |
9 | جناب کریم محمد | دوم | 5000 روپے | NDB031801 |
شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی (suggestive) ہے اور ان ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کو بھجوایا جا رہا ہے جنہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے لیے ڈیزائنوں کو فائنل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے ہوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت اور تخیّل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو۔ امید ہے کہ حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔ اس اہم قومی منصوبے میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔ شارٹ لسٹ کیے گئے شرکا کو ہم ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہیں اور جن لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ان کے شکر گزار ہیں۔