پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2024  پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2024 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

چئیر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا بٹ نے پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2024 پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔ بل کے تحت تیزاب کی فروخت کے لیے لائسنس متعارف کروایا جائے گا۔ بل منظوری کے بعد پنجاب میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

حنا بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بل کے تحت تیزاب کے کسی بھی بیوپاری کو لائسسنگ اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ متعلقہ ضلع کا ڈی سی لائسنس جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔ لائسنسگ اتھارٹی کی جانب سے جاری اجازت نامے کی معیاد 2 سال ہوگی۔ مقررہ مدت پوری ہونے پر لائسنس کی تجدید کروانا ہوگی۔ کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی لائسنس کو منسوخ کرسکتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --