مولانا فضل الرحمان کا سودی نظام کیخلاف اپیلیں جلد نمٹنے کیلئے چیف جسٹس کو خط

مولانا فضل الرحمان کا سودی نظام کیخلاف اپیلیں جلد نمٹنے کیلئے چیف جسٹس کو خط

جمعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جلد نمٹانے کی اپیل کی ہے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے چیف جسٹس کو خط میں لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت نےگزشتہ سال فیصلے میں مالیاتی نظام کو 5 سال میں سود سے پاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے خط میں لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے اقدامات اٹھائے۔خط میں مزید کہا کہ ختم نبوت پر آپ کا مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --