پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا دن، ڈالر پھر مہنگا، سونے کی قیمت کم ہو گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا دن، ڈالر پھر مہنگا، سونے کی قیمت کم ہو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 660 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 997 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے 12.25 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار  430 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب  ملک میں روپےکے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 6 پیسے اضافے کے ساتھ278 روپے 70 پیسے رہی۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے کے ساتھ 280 روپے رہی۔

ادھر ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ  ایک  ہزار  روپےکم ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ  857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں ڈالر کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 498 ڈالر فی اونس ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --