مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کا دورہ راولپنڈی اور اسلام آباد

مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کا دورہ راولپنڈی اور اسلام آباد

 مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری ، جانشین حضرت اقدس مولانا شاہ سعید احمد رائپوری و مسند نشین خامس خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائپور شریف، ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور، 4 ستمبر 2024ء کوراولپنڈی اسلام آباد 5 روزہ تعلیمی و تربیتی دورے پر راولپنڈی پہنچیں گے۔اپنے قیام کے دوران سیرت النبی ﷺ پر سیمینارز سے خطاب بھی کریں گے۔ ۔ مولانا مفتی عبدالخالق اپنے قیام کے دوران علمی وادبی شخصیات، اساتذہ، علماء کرام، طلبہ ، وکلاء، ڈاکٹرز اور دانشوروں سے ملاقاتیں بھی کریں گےجبکہ 6ستمبر بروزجمعۃ المبارک ادارہ رحیمیہ راولپنڈی کیمپس میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری، ولی اللّٰہی علوم کے ماہر، ‏محقق، متعدد کتب کے مصنف، شیخ الحدیث اور شیخ التفسیر بھی ہیں۔ عہدِ حاضر کے سلگتے ہوئے نظریاتی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی مسائل میں راہنمائی آپ کا طرہٴ امتیاز ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --