بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران ضلع چمن میں پانی کا ریلہ ریلوے ٹنل میں داخل ہوگیا جس کے بعد ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہوگئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹنل پانی کے ریلے کے ساتھ آئی والی مٹی سے بھرگئی۔
ریلوے حکام نے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔چمن میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کے باعث کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام سخت متاثر رہا۔درہ کوژک میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہیوی ٹریفک معطل ہوگیا جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔