پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھے کیس کی تصدیق

پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھے کیس کی تصدیق

اتوار کو وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پشاور سے مونکی پوکس کا چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، ترجمان نے بتایا کہ 47 سالہ شہری کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے 29 اگست کو علامات کی بنیاد پر الگ تھلگ کیا تھا۔متاثرہ شخص خلیجی ممالک سے آیا ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا ایک موثر نظام کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے Mpox کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اور صوبے آپس میں قریبی ہم آہنگی میں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات بروقت اٹھانے کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت باقاعدگی سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور صوبائی حکومتیں پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --