سمندری طوفان ’اسنی‘ کا کراچی سے دور چلا گیا

سمندری طوفان ’اسنی‘ کا کراچی سے دور چلا گیا

مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’اسنی‘ کا کراچی سے دور چلا گیا، طوفان کا فاصلہ کراچی سے 230 کلو میٹر دور ہوگیا تاہم ساحلی پٹی پر اب بھی آندھی اور تیز بارش کی پیشگوئی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دوپہر ایک بجے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر بننے والا طوفان گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مسلسل مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، جو اب کراچی سے تقریباً 230 کلومیٹر دور، اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

چھٹے الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 9 گھنٹوں کے دوران طوفان کا رخ مزید مغرب کی جانب بڑھا اور اب یہ کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر، اورماڑہ سے 220 کلومیٹر اور گوادر سے 380 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔سمندری طوفان کے زیر اثر آج کراچی کے علاوہ سجاول، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، جامشورو، دادو اور قمبر شہداد کوٹ کے اضلاع میں ہلکی یا گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔جاری الرٹ کے مطابق طوفان کے زیر اثر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان میں حب، لسبیلہ، آوران، کیچ اور گودار میں کل رات تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔الرٹ میں بتایا گیا کہ سمندری حالات 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ خراب رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ماہی گیروں کو آج تک اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو کل تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کا کراچی میں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اور اپ ڈیٹ جاری کرے گا، متعلقہ حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایڈوائزری کے ذریعے خود کو باخبر رکھیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --