ایزی پیسہ نے 15ملین سے زائد ماہانہ فعال صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا

ایزی پیسہ نے 15ملین سے زائد ماہانہ فعال صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا

 ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک (ٹی ایم بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 22 اگست 2024 کو منعقدہ اجلاس میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔ ٹی ایم بی نے 2024ء کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون 2024) کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.6 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو 2023ء کی پہلی ششماہی کے 0.3 ارب روپے کے مقابلے میں 788 فیصد زائد ہے۔ بینک کی ایکویٹی 10 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو پاکستانی فن ٹیک منظرنامے میں ٹی ایم سی کی قائدانہ پوزیشن کو مزید مستحکم بناتی ہے۔

صارفین کے ڈپازٹس اور ایڈوانسز میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جس کی بدولت ڈپازٹس 67 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو 2023ء کی پہلی ششماہی کے 55.3 ارب روپے کے مقابلے میں 21 فیصد زائد ہے۔ ایڈوانسز 22.9 ارب روپے کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کے اسی مدت کے 14.5 ارب روپے کے مقابلے میں 59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ بینک نے 26.9 فیصد کا مستحکم کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (سی اے آر) کو برقرار رکھا۔ یہ کامیابی ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے آپریشنز کو وسعت دیتے ہوئے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی غیرمعمولی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ بہترین منافع کے ساتھ ساتھ قرضوں اور ایڈوانسز میں نمایاں اضافہ بینک کی مضبوط مالی کارکردگی اور مشکل اقتصادی ماحول میں موثر ڈیجیٹل فرسٹ حکمت عملی کو مزید نمایاں کرتے ہیں۔

ٹی ایم بی کے فلیگ شپ ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے شاندار ترقی کرتے ہوئے 15ملین سے زائد ماہانہ فعال صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے اور ہر چار پاکستانی میں سے ایک بالغ شخص کے پاس ایزی پیسہ کا رجسٹرڈ اکاؤنٹ ہے۔ 45 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ ایزی پیسہ نے پاکستان کی سرکردہ فنانشل سروسز ایپس کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم بنایا ہے اور گوگل پلے اسٹور پر 4.5 کی ریٹنگ حاصل کی ہے، جو بینکنگ اَیپس میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اپنے بنیادی والیٹ پلیٹ فارم کو مونولیتھیک آرکیٹیکچر سے مائیکرو سروسز اسٹیک میں منتقل کردیا ہے، جس کے ذریعے اُسے مزید ماڈیولر اور اسکیل ایبل بنایا گیا ہے۔

ٹیلی نار بینک/ ایزی پیسہ کے چیف فنانشل آفیسر امین سکھیانی نے اس شاندار کارکردگی پر کہا کہ 2024 کی دوسری ششماہی میں داخل ہوتے ہوئے ہم اقتصادی نمو اور ترقی کی رفتار تیز کرنا چاہتے ہیں، جس میں صارفین ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ایک مکمل ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کی جانب ہماری پیش قدمی جاری ہے، جس کا انحصار ریگولیٹری منظوریوں پر ہے۔ اس سے ہماری صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم پاکستان کے مالیاتی منظرنامے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے صارفین کی زیادہ بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں گے۔ ہم اپنی شاندار ٹیم، معاون بورڈ ممبران، شراکت داروں، ریگولیٹرز اور صارفین کے اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے اور پاکستان میں ڈیجیٹل خوشحالی کو فروغ دینے کے مشن میں ہمارے ساتھ ہیں۔

ٹی ایم بی نے پاکستانی مالیاتی منظرنامے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جدید سلوشنز متعارف کرائے ہیں اور افراد و کاروباری اداروں دونوں کو بااختیار بنایا ہے۔ ایزی پیسہ کاروبار ایکو سسٹم نے مربوط مالیاتی مینجمنٹ ٹولز فراہم کرکے ریٹیلرز اور ایف ایم سی جی کے آپریشنز کو تبدیل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بینک نے ایزی پیسہ اَیپ پر ایک بہتر کریڈٹ اسکور فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو باخبر مالیاتی فیصلے کرنے کے لیے قیمتی معلومات فراہم کرتا ہے۔ جدت کے لیے ٹی ایم بی کی وابستگی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، اور ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ مہم کوMADSTARS ایوارڈز کوریا، Caples Awardsیو کے، دبئی Lynx Awards اور انٹرنیشنل سی ایل آئی او ایوارڈز میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

بینک اپنی برانچوں کو اسمارٹ برانچوں میں تبدیل کرنے، ایرکسن والیٹ پلیٹ فارم کو اَپ گریڈ کرنے اور اپنے ملازمین کے مفاد کے پروگرامو ں کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ٹی ایم بی کی جاری کوششیں صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور اپنی باصلاحیت افرادی قوت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ بینک اپنی برانچیں اور خدمات بڑھا رہا ہے اور پاکستان بھر میں افراد و کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے اور جدید مالیاتی سلوشنز فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --