ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، وکلا صفائی ظہیر عباس اور عثمان گِل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کے تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح کی گئی جو مکمل نہ ہوسکی، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آٹھ سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے، نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔بعد ازاں عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر بھی وکلا صفائی تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --