بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیلئے اڈیالہ جیل میں تین نئے افسران تعینات

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیلئے اڈیالہ جیل میں تین نئے افسران تعینات

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے لیے تین نئے جیل افسران تعینات کر دیے گئے۔سابقہ افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد تین افسران کو اڈیالہ جیل میں تعینات کردیا گیا ہے۔

گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا جہاں ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تینوں افسران نے فوری طور پر نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا اور جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام میں انہیں لاہور کے جیل ڈائریکٹوریٹ میں منتقل کردیا گیا تھا۔اس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اور ان کے دو نائب کے ساتھ ساتھ مذکورہ جیل کے سات وارڈنز کا بھی تبادلہ کردیا گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --