وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام‘ کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام‘ کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ’چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام‘ کا آغاز کر دیا۔18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوان انٹرن شپ پروگرام کے لیے www.cmip.punjab.gp.pk پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔منتخب انٹرنز کو نجی شعبے کے ممتاز اداروں میں تقرری کے مواقع ملیں گے۔وزیر اعلیٰ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیز-I میں چھ ماہ کی مدت پر محیط 6,000 انٹرن شپ کی پیشکش کی جائے گی اور انٹرنز کو ان کی انٹرن شپ کی مدت کے دوران 25,000 روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --