صدر مملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا

صدر مملکت نے چینی بری فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں چینی بری فوج کے سربراہ جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا۔ نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی خصوصی تقریب منگل کو ایوانِ صدر میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

تقریب میں غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔ جنرل لی چیاؤ منگ کو پاک چین دفاعی تعلقات کو بڑھانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ تقریب میں جنرل لی چیاؤ منگ کے چار دہائیوں کے کیریئر اور چینی فوج میں ان کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا گیا۔

ان کی ذہانت، انتظامی مہارت اور لگن نے انہیں ایک بہادر اور قابل افسر کے طور پر شہرت دی ہے جو چین اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم ہے۔جنرل لی چیاؤ منگ چین کے آس پاس امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت کیلئے مشہور ہیں، پاکستان کے دوست کی حیثیت سے انہوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ پاک چین فوجی تعلقات کو بہت مضبوط کیا۔ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے جنرل جنرل لی چیاؤ منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔

-- مزید آگے پہنچایے --