امریکا نے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حملوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کو نشانہ بنایا گیا، ہمارے دل ان حملوں میں جاں بحق افراد کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔