صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا پاک پتن بس حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا پاک پتن بس حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار

صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے قریب آزاد پتن بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آزاد پتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے آزاد پتن کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے مرحومین کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر داخلہ نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --