آزاد جموں کشمیر حکومت نے ریاست بھر کی مساجد میں دو سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر کے لیے کیا گیا ہے۔
حکومت مرحلہ وار آزاد کشمیر کی مساجد میں سولر پینل بھی لگائے گی۔پوری ریاست کے عوام نے حکومت کے فیصلے کی ستائش کی ہے اور اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔