پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے۔آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔