بھارت نے پاکستان کی اسنوکر ٹیم کو بھارت میں شیڈول دو ورلڈ چیمپئن شپس کے لئے ویزا جاری نہیں کیا۔پاکستان کے جونیئر کیوںٔٹس کو بھارت میں شیڈول ورلڈ انڈر 17 اور ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپس میں شرکت کرنا تھی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ان دونوں عالمی چیمپئن شپس کے لئے احسن رمضان،حمزہ الیاس اور حسنین اختر کے ناموں کا ا علان کر رکھا تھا جبکہ پی بی ایس اے کے چیئر مین عالم گیر شیخ اور ریفری نوید کپاڈیا نے بھی قومی اسکور ٹیم کے ہمراہ بھارت میں ورلڈ چیمپئن شپس میں ریفری کے فراںٔض انجام دینا تھے ،دونوں چیمپئن شپس بھارت کے شہر بنگلور و میں 24سے31اگست تک شیڈول تھیں۔اس ضمن میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس غیر متوقع اقدام پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے علاوہ دیگر تمام اداروں سے این او سی لے کر ویزوں کے لیے اپلائی کیا تھا اور اس سلسلے میں ہم بھارتی اسنوکر فیڈریشن سے بھی رابطے میں تھے،تاہم ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقینی میڈلز سے محروم کیا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں پرانٹرنیشنل ورلڈا سنوکر ایسوسی ایشن اور بھارتی منتظمین سے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔