پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی منتقل

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ  بھی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اسوقت تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہ فیصلہ کرکٹ کے شائقین کو دونوں ٹیسٹ میچوں کا لائیو ایکشن دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا جو پاکستان کرکٹ کے مصروف بین الاقوامی سیزن کا آغاز بھی ہے۔

اس سیزن میں پاکستان ٹیم 21 اگست سے 5 اپریل تک کل 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم از کم 17 ون ڈے کھیلے گی۔پی سی بی کا کہنا ہے ک ہمیں تعمیراتی ماہرین کی رہنمائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے اوقات کے دوران تعمیراتی کام جاری رہ سکتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والے صوتی آلودگی کرکٹرز کو پریشان کرے گی۔ مزید برآں تعمیراتی کام سے اٹھنے والا دھواں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور میڈیا کی صحت اور تندرستی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ تعمیراتی کام بلاتعطل جاری رہنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ وینیو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آپریشنل طور پر تیار ہے، پی سی بی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

“اس مرحلے پر ہم 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا پسند نہیں کریں گے اور میچ کی محفوظ میزبانی پر آرکیٹیکٹ اور تعمیراتی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --