غزہ کے مظلوم نہتے فلسطینیوں پر صیہونی بربریت میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی گولہ باری سے مزید 69فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نےغزہ کے اطراف میں ڈرون حملے اور گولہ باری کی جس سے 69فلسطینی شہید ہوئے، حملوں کے دوران جبالیہ پناہ گزین کیمپ کونشانہ بنایا گیا جس میں 6فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے اب تک اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملوں سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40ہزار74ہو گئی۔دوسری جانب حماس نے قطر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات پر امریکی موقف کو مسترد کر دیا،امریکا کا غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کامیابی کا تاثر دینا جان بوجھ کر انجان بننے کی کوشش ہے۔
حماس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر کی کامیاب جنگ بندی مذاکرات پر امید بھی وہم کا شکار ہے،قطر میں مذاکرات کے بعد کہنا کہ جنگ بندی کے قریب ہیں، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ،غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ مستقبل میں ہوگی، جنگ بندی مذاکرات میں صرف امریکی حکم کو نافذ کیا جارہا ہے۔