وزیراعظم نے ایم پاکس کی اسکریننگ کا نظام مؤثر بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے ایم پاکس کی اسکریننگ کا نظام مؤثر بنانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اور سرحدوں پر منکی پاکس (ایم پاکس) کی اسکریننگ کے نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کی جانچ کے حوالے سے تمام ضروری آلات اور کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منکی پاکس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا کو ملک میں منکی پاکس کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حال ہی میں ضلع مردان کے ایک شخص میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ متاثرہ شخص روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھا اور حال ہی میں پاکستان آیا، متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وزیراعظم نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو صورتحال کی بھرپور نگرانی اور سخت سرویلنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کی جانچ کے حوالے سے تمام ضروری آلات اور کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ملک کے ہوائی اڈوں، بندر گاہوں اور بارڈرز پر منکی پاکس کی اسکریننگ کی نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کو پبلک ہیلتھ ایمر جینسی قرار دیا گیا ہے۔شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کو منکی پاکس کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور اس حوالے سے روانہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کی حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ لیا کروں گا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے منکی پاکس کے حوالے سے مؤثر اور جامع آگہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --