190 ملین پائونڈ کیس، تفتیشی افسر پر آج بھی جرح مکمل نہ ہوسکی، سماعت پھر ملتوی

190 ملین پائونڈ کیس، تفتیشی افسر پر آج بھی جرح مکمل نہ ہوسکی، سماعت پھر ملتوی

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر چھٹی مرتبہ جرح مکمل نہ ہو سکی۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر، ظہیر   عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، وکلا صفائی کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر چھٹی مرتبہ جرح مکمل نہ ہو سکی۔وکلا نے مؤقف اپنایا کہ نیب بورڈ میٹینگ کے منٹس کی کاپی کی فراہمی کے حوالے سے ہماری درخواست ہائی کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت ہے، آج کی سماعت کو ملتوی کیا جائے۔وکلا صفائی آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کریں گے، ریفرنس میں اب تک 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

-- مزید آگے پہنچایے --