جشن آزادی کے سلسلے میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد

جشن آزادی کے سلسلے میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد

 پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں 15 سے 22 سال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کو  دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ایک پاکستان وائٹ اور دوسری پاکستان گرین۔

ان مقابلوں میں بین القوامی سطح کے ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی مدعو کیا گیا جن کی نگرانی میں یہ مقابلے کامیابی سے مکمل ہوئے ان میں محمد زبیر یوسف بٹ، انجم روحیل بٹ، آفتاب بٹ، واصف حنیف بٹ، چنگیز خان، طارق اعظم، ہارون الرشید، عمران علی بٹ، محمد ارشد شریک ہوئے۔ان مقابلوں کے چیف آرگنائزر کرنل ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور کے ڈائرکٹر جناب ساجد صاحب اور محمد زبیر یوسف بٹ صدر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو مقابلوں کے افتتاح کی دعوت دی جنہوں نے ربن کاٹ کر مقابلوں کا افتتاح کیا۔ دلچسپ اور زبردست مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سینٹر جناب ساجد صاحب اور کرنل ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔کرنل آصف ڈار صاحب اور محترمہ در شہوار نے ان مقابلوں میں خصوصی دلچسپی سے شرکت فرمائی۔ یہ انکی کھیلوں سے رغبت اور لگن کا اعلی ثبوت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --