پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

لوئر دیر میں جندول میں پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جندول میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی، حملے میں ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحے کا استعمال کیا گیا تھا۔ادھر خیبر میں جمرود تحصیل کمپاؤنڈ اور سخی پل پولیس پوسٹ پر بھی دہشتگردوں کے حملے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --