قوم کل یوم آزادی منائے گی، دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعائوں سے ہوگا

قوم کل یوم آزادی منائے گی، دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعائوں سے ہوگا

قوم کل یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے سے کام کیا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔مساجد میں فجر کے وقت ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

تقریبات کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی۔اسی طرح کی پرچم کشائی کی تقریبات ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی۔ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس دن تحریک پاکستان کے ہیروز کی خدمات کو اجاگر کریں گے اور پاکستان کو حقیقت بنانے کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اس دوران ملک کے تمام شہروں میں سڑکوں کے کنارے جھنڈے، بیجز، اسٹیکرز اور بڑوں اور بچوں کے کپڑے فروخت کرنے والے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔مختلف سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے جبکہ مختلف سرکاری و نجی عمارتوں کو بھی رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --