صدر آصف علی زرداری نے آج اٹک میں لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر جا کر شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے اور یہ بے مثال قربانیاں قوم کا سر فخر سے بلند کرتی ہیں۔ صدر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔