اے این ایف کی 6 کارروائیاں، 157.8 کلوگرام منشیات برآمد، 6 گرفتار

اے این ایف کی 6 کارروائیاں، 157.8 کلوگرام منشیات برآمد، 6 گرفتار

اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے چھ کارروائیوں کے دوران 157,8 کلو گرام منشیات برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 194 گرام آئس برآمد ہوئی۔

دوسری کارروائی میں لاہور سرگودھا روڈ پر ایک گاڑی سے 86.4 کلو گرام چرس اور 34.8 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔رحمان گارڈن لاہور کے قریب سے گرفتار دو ملزمان سے 30 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب سے گرفتار ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔کراچی کے سہراب گوٹھ کے قریب سے 950 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ چھٹی کارروائی میں جی 10 مرکز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار غیر ملکی باشندے سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --