پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی،خاتون اول آصفہ بھٹو کی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی مرحوم کے گھر اسلام آباد آمد، اس موقع آصفہ بھٹو نے نذیر ڈھوکی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر آصفہ بھٹو نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ نذیر ڈھوکی نے پاکستان پیپلزپارٹی کا سرمایہ تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آصف بھٹو نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور میں نذیر ڈھوکی کے اہلخانہ کے ساتھ موجود ہیں، آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی کام کیا اور بھٹو خاندان اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔