ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان شاہینز کو میلبرن سٹارز کے ہاتھوں شکست

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان شاہینز کو میلبرن سٹارز کے ہاتھوں شکست

پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن اسٹارز کے خلاف 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔میلبرن اسٹارز کی اننگز میں لیئم بلیک فرڈ 55 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ان کی اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔ایشلے چندرا سنگھے نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی ۔

ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کیا۔ارجن نائر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 15گیندوں پر 36 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے انہوں نے سام ایلیٹ ( 17 ناٹ آؤٹ ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں54 رنز کا اضافہ بھی کیا۔جہانداد خان نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز کے بیٹرز دائیں ہاتھ کے تیز بولر رائلے مارک کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرپائے۔ طیب طاہرچھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنائے۔رائلے مارک نے 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا تیسرا میچ منگل کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مختصر اسکور۔
میلبرن اسٹارز 175 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔ لیئم بلیک فرڈ 55۔ ایشلے چندرا سنگھے 47۔ارجن نائر 36 ناٹ آؤٹ۔ جہانداد خان 33 / 2 وکٹ۔
پاکستان شاہینز 128 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ۔ ( 20 اوورز ) ۔طیب طاہر57 ناٹ آؤٹ ۔ صاحبزادہ فرحان 26۔رائلے مارک 32 / 4 وکٹ۔
نتیجہ ۔ میلبرن اسٹارز نے 47 رنز سے جیتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --